پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال
تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کی سیٹوں کے نیچے سلنڈر نصب
تتلے عالی(نامہ نگار )پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال بند نہ ہو سکا۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گوجرانوالہ ،شیخوپورہ روڈ،نوشہرہ ورکاں روڈ اور کامونکے روڈ پر چلنے ولی ویگنوں،لوڈر پک اپ ودیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر سیٹوں کے نیچے 2/2 ایل پی جی سلنڈرز نصب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر میں سلنڈر پھٹنے سے جان ومالی نقصان پر انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے جو ایک دو دن جاری رہنے کے بعد بند کر دی جاتی ہے جس سے اس دھندہ میں دن بدن اضافہ باعث تشویش ہے بلکہ انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی اور نواحی علاقہ جات کی گنجان آبادیوں میں ایل پی جی کی سر عام ریفلنگ کا مکروہ دھندہ بھی سرعام جاری ہے ۔اہل علاقہ نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔