گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے فارمر ٹریننگ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع
تتلے عالی(نامہ نگار ) گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے فارمر ٹریننگ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ،ماہرین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
زرعی ماہرین پر مشتمل ٹیمیں دیہی علاقوں میں کسانوں سے ملاقات میں ان کو کھاد،پانی،جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب زرعی ادویات کا استعمال،بیماریوں کی پہچان اور ان کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات،متناسب کھادوں کا استعمال بارے آگاہی دے رہی ہیں۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ فارمر ٹریننگ پروگرام کا تیسرا مرحلہ28فروری تک جاری رہے گا۔