ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ ، فائنل آج جناح سٹیڈیم میں ہوگا
گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کا آغاز ہوگیا ۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔
پہلے میچ میں گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 223 رنز بنائے جواب میں فیصل آباد کی ٹیم 218 رنز بناسکی، دوسرے میچ میں فیصل آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 187 رنز بنائے جواب میں اوکاڑہ نے 19ویں اوور میں ہدف پورا کرلیا۔گوجرانوالہ کرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کے صدر حافظ مزمل ریاض کے مطابق فائنل آج منگل کو جناح سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مہمان خصوصی کمشنر نوید شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور صدر چیمبر آف کامرس علی ہمایوں بٹ ہوں گے ۔