ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ ، انتظامی و طبی صورتحال کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں انتظامی و طبی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، آؤٹ پیشنٹ (او پی ڈی)، وارڈز اور دیگر اہم یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی بنیادی صحت سہولیات، مریضوں کے علاج و معالجہ کے انتظامات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔