جلالپور جٹاں:کار کی ٹکر سے کھمبا ٹوٹ گیا ،گھنٹوں بجلی بند
جلالپور جٹاں (نامہ نگار) تیز رفتار کار بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی، نامعلوم ڈرائیور فرار ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ محلہ کشمیر نگر میں گزشتہ رات ساڑھے تین بجے کے قریب تیز رفتار کار بجلی کے پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں علاقے کی بجلی کئی گھنٹے منقطع رہی اور پول ٹوٹ کر گلی میں گر گیا نامعلوم کار ڈرائیور فرار ہوگیا گیپگو کی ٹیم نے نیا پول لگاکر علاقہ کی بجلی بحال کردی۔