پاورلومز ورکرز یونین اور مالکان میں اجرت بڑھانے پر اتفاق

پاورلومز ورکرز یونین اور مالکان  میں اجرت بڑھانے پر اتفاق

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )پاورلومز ورکرز یونین اور مالکان میں مزدوری بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا جس کے بعد پاورلومز مزدوروں کی اجرت بڑھا دی گئی۔

اس سلسلہ میں پاورلومزمالکان کی جانب سے صدر آصف بشیر، سینئر نائب صدر محمد امین انصاری، سیکرٹری جنرل ملک احمد مقصودجبکہ ورکر زکی جانب سے پاورلومز ورکر یونین کے صدر ملک محمد رمضان، چیئرمین محمد یوسف، اور دیگر عہدیدار وں مزمل احمد انصاری ، محمدجنید طوطی، محمد عمران، ملک محمد صابر، محمد افتخار اورمحمد بوٹا نے شرکت کی۔اس موقع پر فریقین میں باہمی اتفاق سے 40میٹر کپڑے کی بنائی پر 14روپے اجرت بڑھادی گئی جس پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں