اے ٹی آئی کے یومِ تشکیلِ پر کیک کاٹنے کی تقریب
تعلیم دشمن عناصر کیخلاف جہاد جاری، امن کا پیغام ہماری ترجیح :مقررین
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انجمن طلبا اسلام جگنہ یونٹ کی طرف سے 58 واں یومِ تشکیلِ انجمن کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر مصطفائی تحریک یوتھ پنجاب اقبال ہنجرا ، جماعتِ اہلسنت ضلع گوجرانوالہ کے امیر حافظ رفیق قادری ، چیف آرگنائزر ڈویژن گوجرانوالہ پیر سید مستجاب علی شاہ ، سابق ناظم اے ٹی آئی پنجاب راشد مغل ، ڈاکٹر احمد نورانی ، جاوید چودھری ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جگنہ امجد انصاری ، جنرل سیکرٹری ابوبکر آصف بٹ ، ناظم اے ٹی آئی گوجرانوالہ دائود مصطفی مہر ، فاروق احمد چیمہ ، پروفیسر نعمان رضا ،حافظ ابوبکر رفیق ، اعجاز مہر ، سلطان گورائیہ ، ملک عباس ، احمد مغل و دیگر نے شرکت کی۔
مقررین نے ہوئے کہا عشقِ مصطفی ؐکی عالمگیر تحریک انجمن طلبا اسلام پاکستان کی واحد غیر سیاسی طلبا تنظیم ہے اس پلیٹ فارم سے لاکھوں نوجوان تیار ہوکر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و ملت کی خدمت میں مصروف ہیں ، مکتب سے معاشرہ اور معاشرے سے نظامِ حکومت تک کا درس انجمن سے ہی ملتاہے ۔ تحریکِ ختمِ نبوت یاآزادی کشمیر ہو یا ناموس رسالت کا مسئلہ انجمن نے ہر محاذپر صفحہ اول کا کردار ادا کیا۔ اے ٹی آئی کا تعلیم دشمن عناصر کیخلاف جہاد جاری ہے تعلیم دوستی اور امن کا پیغام ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ انجمن کے ہر سپاہی کو حب الوطنی کا درس دیا جاتا ہے پیارے وطن کو مستحکم کرنے کی عملی جدوجہد تاقیامت جاری رہے گی یہ وطن اولیائے کرام کی محنت سے معرضِ وجود میں آیا۔