مدر سہ احیا العلوم کے زیر اہتمام دستار فضیلت و اسناد تقسیم پروگرام
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مدر سہ احیا العلوم کے زیر اہتمام دستار فضیلت و اسناد تقسیم پروگرام ،حفاظ کرام کی دستار بندی اور اسنا ددینے کی پرقار تقریب منعقد ہوئی۔
علامہ طیب طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کو سینوں میں محفوظ کرنے والے حافظ قرآن اپنی اور والدین کی آخرت سنوارنے کا باعث بنتا ہے ، قرآن پاک کی برکت سے گھروں میں بھی اجالہ ہوتا ہے اوراس علاقے کے بھی مقدر سنور جاتے ہیں ہمیں بچوں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی محبت بھی پیدا کرنی چا ہیے ، اس موقع پرعلامہ فرید احمد حقانی،مولانا سیف اﷲ،ایم پی اے محمد نواز چوہان، مہتمم جامعہ مولانا قاضی عصمت اﷲ،چیئرمین امن کمیٹی حاجی یوسف کھوکھر نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب نے سماں باندھ دیا۔