وکلا کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے : بلال تارڑ

وکلا کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے : بلال تارڑ

ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کیلئے ایک کروڑ روپے فنڈز کا اعلان

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ،رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ ،وقار چیمہ کی وزیرآباد ڈسٹرکٹ بار آمد، نومنتخب صدر عمران عصمت چودھری،جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا ودیگر عہدیدار وں کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر مستنصر علی گوندل،سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،وکلا جمشید سلطان گھمن،اعجاز احمد پرویا،مبشر حسین چیمہ،عامر رہاڑ،عدنان شکر گورائیہ،عمران اکرم ٹھکرا ،علی حسن چیمہ،بلال کنگ،سید افتخار شاہ،سید صفدر علی کاظمی، اعجاز احمد چیمہ،عمر گوندل،لیاقت طہیر بھٹی،وقار جوندہ سمیت وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بلال فاروق تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد ہمارا اپنا گھر ہے ہمارے اپنے ساتھی ہیں میرے دادا رفیق تارڑ نے وکالت کا یہاں سے آغاز کیا پھر جسٹس و صدر پاکستان بنے ،میرے بڑے بھائی عطا اللہ تارڑ نے بھی وکالت سے آغاز کیا،گزشتہ برس بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کو فنڈز کے اجرا کیلئے کردار ادا کیا، ڈسٹرکٹ بار کی تعمیر وترقی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرینگے اور وکلا بھائیوں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ صدر عمران عصمت اور جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا نے بلال فاروق تارڑ اور رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ،رکن صوبائی اسمبلی وقار چیمہ کو بار آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حلف برداری تقریب مثالی ہو گی ۔ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے 50لاکھ اور ایم پی ایز عدنان افضل چٹھہ،وقار چیمہ نے پچیس ،پچیس لاکھ روپے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد کو فنڈز دینے کا اعلان کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں