صوبائی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طارق نے کھاریاں میں ہسپتال کا افتتاح کر دیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)میجر ڈاکٹر حافظ خالد جمیل کے کھاریاں میں نئے ہسپتال، حسن خالد میڈیکل سینٹر، کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے کر دیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خالد جمیل سکن سپیشلسٹ، ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،ڈاکٹر محمد عباس گلیانہ،ڈاکٹر حسن خالد،ڈاکٹر اسوہ مریم سکن سپیشلسٹ چودھری عمران انور، امیر جماعت اسلامی کھاریاں انس مجاہد، طارق بھٹی کھاریاں کینٹ، مولانا منظور احمد منصوری، معززین شہر میڈیکل پروفیشن سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔