وکلا کے اعتماد پر پورا اترنے بھرپور کام کرینگے : سعید بھلی

وکلا کے اعتماد پر پورا اترنے بھرپور کام کرینگے : سعید بھلی

بار اوربینچ کے درمیان مضبوط اور مثبت روابط کا فروغ ترجیحات ہوں گی:شہبازشمس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید احمد بھلی ، سیکرٹری شہباز شمس نے کہا ہے کہ وکلا برادری نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ اس پر پورا اترنے کیلئے بھرپور محنت، دیانت داری اور اتحاد کے ساتھ کام کریں گے ، اب سب وکلا ایک ہیں اور ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ وکلا کی فلاح وبہبود، پیشہ وارانہ مسائل کے حل، نوجوان وکلا کی موثر رہنمائی اور بار وبینچ کے درمیان مضبوط اور مثبت روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی ،نائب صدر گل دیبا ساہی ،جوائنٹ سیکرٹری ملک دانش علی اعوان ،فنانس سیکرٹری لیاقت علی گجر ،لائبریری سیکرٹری قاسم احسان بھلی ،آڈیٹر حافظ محمد عدنان اقبال ،ممبران مجلس عاملہ عمر عادل ،عدنان وحید ،رانا محمد مبین خان، محمد شایان اکرم، جمیل اختر ،امیرو ریاض ،سید محمد تقی کاظمی ،میاں فہد غفور،فیصل نجیب،گلفام جاویدبھی موجود تھے ۔ سیکرٹری شہباز شمس نے کہا کہ تمام وکلا کو ساتھ لیکر بار کو ایک مضبوط ،متحد اور باوقار پلیٹ فارم بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں