پنجاب پنک گیمز ٹیموں کی تشکیل کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز

پنجاب پنک گیمز ٹیموں کی تشکیل کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز

گوجرانوالہ سمیت ریجن بھر کے اضلاع کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز طالبات کی شرکت

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)محکمہ سپورٹس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پنک گیمز کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے بیڈمنٹن، اتھلیٹکس اور والی بال کے ٹرائل مکمل کرلئے گئے ، ٹرائلز میں ریجن بھر سے 150 سے زائد مختلف سکولز کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے شرکت کی۔ گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے ٹرائلز میں گوجرانوالہ سمیت ریجن بھر کے اضلاع کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی طالبات نے شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس، بیڈ منٹن اور والی بال کی ٹیموں میں سلیکشن کیلئے ٹرائلز د ئیے ۔

اس موقع پر ڈویژن سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان سمیت مختلف اضلاع ڈسٹرکٹ اور تحصیل سپورٹس آفیسرز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی لیگی ایم پی اے عمر فاروق ڈار تھے ۔ جن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے پنگ گیمز پنجاب کا سب بڑا ایونٹ ہوگا جس میں لاکھوں کھلاڑی شریک ہوں گے ۔ گرائونڈز آباد رکھنے کیلئے پنجاب حکومت تمام وسائل استعمال کررہی ہیں، ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کا کہنا تھا کہ آج سٹی کمپلیکس میں باسکٹ بال اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائل ہوں گے جن کے مہمان خصوصی کمشنر نوید حیدر شیرازی ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں