معاون خصوصی وزیراعلیٰ کا گجرات میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کا گجرات میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ

گجرات،لالہ موسیٰ (نمائندہ ،دنیا،نامہ نگار ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خصوصی معاون شعیب مرزا نے ضلع گجرات میں عوامی سہولیات اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین بھی ہمراہ تھیں۔ شعیب مرزا نے شہباز شریف پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک میں جاری تزئین و آرائش، صفائی، شجرکاری، لائٹنگ اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نواز شریف پارک کا بھی دورہ کیا اورتفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گجرات میں بھی مریضوں کو طبی سہولیات، جاری ترقیاتی پرجیکٹ، صفائی اور عملے کی حاضری چیک کی۔بعد ازاں سروس موڑ فلائی اووراور رحمان شہید روڈ پر بھی ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ۔ شعیب مرزا نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس کی بھی صدارت کی۔ ڈی سی نورالعین قریشی ودیگرافسروں نے شرکت کی۔ نورالعین نے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔ 

 

خصوصی معاون نے سیوریج سسٹم پر جاری کاموں کا جائزہ لیا، ایم ڈی واسا کاشان حفیط نے پیشرفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر شعیب مرزا نے کہا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا بھی جائزہ لیا گیا، جہاں 51 سڑکوں پر کام جاری ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اے ڈی پی کے تحت 14 جاری ترقیاتی سکیمیں تکمیلی مراحل میں ہیں جبکہ 4 نئی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں۔ ‘‘سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال’’ پروگرام کے تحت بھی 51 سڑکوں پر تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں