کمشنر کاچیلیانوالہ میں زیرتعمیر یونین کونسل آفس اور ڈی پی ایس کا دورہ

کمشنر کاچیلیانوالہ میں زیرتعمیر یونین  کونسل آفس اور ڈی پی ایس کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے چیلیانوالہ میں زیرتعمیر یونین کونسل آفس اور ڈی پی ایس کا دورہ کیا۔

کمشنر گوجرانوالہ نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔کمشنر کو ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے ،کمشنر گوجرانوالہ نے متعلقہ افسران کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل پر زور دیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں