آئین ہر بچے کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کے ریاستی عزم کاضامن،گورنر

آئین ہر بچے کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کے ریاستی عزم کاضامن،گورنر

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ عالمی تعلیم کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں تعلیم کی اہمیت اور اس کے معاشرتی و قومی اثرات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور آئین پاکستان ہر بچے کے لیے مفت اور لازمی تعلیم کے ریاستی عزم کی ضمانت دیتا ہے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ جدید دور میں ترقی کے لیے ڈیجیٹل خواندگی اور عملی مہارتیں ناگزیر ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت تعلیمی اور آئی ٹی اقدامات نوجوانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں اور انہیں نئے مواقع سے ہمکنار کر رہے ہیں۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جہالت انتہاپسندی اور دہشت گردی کو جنم دیتی ہے جبکہ تعلیم ہی اس کا واحد حل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو علم اور ہنر سے آراستہ کرنا ایک پرامن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے ۔گورنر سندھ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آنے والی نسلیں علم و ہنر کے ساتھ دنیا کا مقابلہ کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں