ورکنگ ویمن ہاسٹل کی تعمیر جلد مکمل کی جائے‘ خالد جاوید
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ، معیار کویقینی بنانے کی ہدایت
وہاڑی (خبرنگار‘نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ورکنگ ویمن ہاسٹل اور گورنمنٹ سکول آف سلولرنر کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ورکنگ ویمن ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیااور تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ورکنگ ویمن ہاسٹل کے تعمیر سے پیشہ وارانہ خواتین کو معیاری رہائشی سہولت میسر آئے گی ، تعمیراتی کام میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ، ہاسٹل کی نئی بلڈنگ جلد حوالے کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سلولرنر سکول کی عمارت کا جائزہ بھی لیا اور عمارت کے مختلف حصوں کی تعمیر و مرمت کرانے کیلئے اقدامات کو چیک کیا ،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ سلو لرننگ سکول کی عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ عمارت کے جو حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،ان کی تعمیر و مرمت کی جائے گی عمار ت کے واش رومز کو بھی بہتر کیا جائے گا۔بچوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔اس موقع پر ایکسین بلڈنگ نذر بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد افضال، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، ایس ڈی او بلڈنگ ہادیہ علی،فوکل پرسن ذکیہ طارق اور دیگر افسران موجود تھے ۔