تعلیمی ترقی کیلئے سرکاری ،نجی اداروں کا تعاون ناگزیر ،وجیہہ قمر

تعلیمی ترقی کیلئے سرکاری ،نجی اداروں کا تعاون ناگزیر ،وجیہہ قمر

نجی تعلیمی شعبہ سے پالیسی سطح پر مشاورت،تعاون جاری رہے گا ، تقریب سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے سرکاری و نجی اداروں کے مابین مؤثر اشتراک ناگزیر ہے ،حکومت نجی تعلیمی شعبے کے ساتھ پالیسی سطح پر مشاورت اور تعاون جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار وزیرِ مملکت تعلیم وجیہہ قمرنے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کی مرکزی مجلسِ عاملہ کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر کیا۔ تقریب میں تنظیم کی نو منتخب مرکزی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنے عہدوں حلف اٹھایا ۔ وزیر مملکت نے نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے معیاری تعلیم، اخلاقی اقدار اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں اسلام آباد کے مختلف زونز سے تعلق رکھنے والے زونل عہدیداران، سکول سربراہان، پرنسپلز اور نمائندگان نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں