ڈی ایچ کیو ہسپتال‘بچے کے جاں بحق ہونے پر نرس معطل

ڈی ایچ کیو ہسپتال‘بچے کے  جاں بحق ہونے پر نرس معطل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پیڈز وارڈ کی نرس کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود کی قیادت میں انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے بچے کے والدین سے ملاقات میں اظہار افسوس کیا اور یقین دہانی کرائی کہ انکوائری میں اگر ہسپتال عملہ کی کوئی غفلت پائی گئی تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایم ایس ڈاکٹر عمارہ کے مطابق بچہ 22جنوری کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تھا۔ فوری ٹیسٹس کے بعد گردن توڑ بخار اور خون میں انفکیشن کی تصدیق ہوئی۔ بچہ الٹی، بخار اور سانس کی تکلیف میں بھی مبتلا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں