آئی جی کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فیض آباد کا اچانک دورہ،سروسز کا جائزہ

آئی جی کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فیض آباد کا اچانک دورہ،سروسز کا جائزہ

ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا کا بھی معائنہ کیا،شہریوں کو ہرممکن سہولیات دی جائیں،علی ناصر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے شہریوں کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی اور پولیس سروسز کی مؤثر نگرانی کا جائزہ لینے کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا اچانک دورہ کیا۔ موقع پر موجود شہریوں سے ملاقات کی، ڈرائیونگ لائسنسنگ سروسز سے متعلق ان کا فیڈ بیک حاصل کیا اور لائسنسنگ برانچ میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری خدمات کا جائزہ لیا۔ آئی جی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ایریا کا بھی معائنہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو بغور دیکھا۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو کم سے کم وقت میں معیاری اور شفاف سروسز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو مزید آسان، تیز اور مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ادھر سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں