فارمیسی کونسل کا ویمن یونیورسٹی ملتان دورہ مکمل

فارمیسی کونسل کا ویمن یونیورسٹی ملتان دورہ مکمل

فارمیسی شعبہ کا معائنہ، تعلیم، تحقیق اور تدریسی معیار پر تبادلۂ خیال

ملتان (خصوصی رپورٹر)فارمیسی کونسل آف پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس میں قائم شعبۂ فارمیسی کا دورہ مکمل کیا۔ ترجمان کے مطابق وفد کا استقبال وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا اور انہیں یونیورسٹی کے مجموعی تعلیمی وژن، ادارہ جاتی ترقی، اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا، خصوصاً فارمیسی تعلیم کے فروغ اور معیار سے متعلق اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔فارمیسی کونسل کے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف خاص خیلی، ڈاکٹر عبید خان اور ڈاکٹر طاہر چوہان شامل تھے ۔ وفد نے شعبۂ فارمیسی کے لیکچر ہالز، تدریسی سہولیات اور جدید لیبارٹریز کا معائنہ کیا اور اساتذہ و طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران تعلیمی معیار، عملی و پیشہ ورانہ تربیت، ریسرچ کلچر، نصاب کی ہم آہنگی اور فارمیسی تعلیم سے متعلق ریگولیٹری امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ فارمیسی شعبے میں جدید انفراسٹرکچر، طلبہ کی عملی تربیت، تحقیق اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں