ماحولیاتی آ لودگی پھیلانے پر سرائے عالمگیر میں 2 صنعتیں بند

 ماحولیاتی آ لودگی پھیلانے پر سرائے عالمگیر میں 2 صنعتیں بند

سکولوں اور پلازوں میں ویسٹ سیگریگیشن بینز کی تنصیب کے حوالے سے اقدامات

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پرڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد اور ای پی اے گجرات کی ٹیم کی جانب سے ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد سے متعلق مختلف کارروائیاں کی گئیں، ۔سموگ کنٹرول کے حوالے سے ضلع بھر میں 32 انسپیکشنز کی گئیں، جن میں 4 مقامات پر خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ اس دوران 2 نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 2 صنعتی یونٹس کو سرائے عالمگیر میں سیل کیا گیا، ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائی کے تحت 25 انسپکشنز کی گئیں۔ سرائے عالمگیر میں 145 کلوگرام ممنوعہ پولی تھین بیگز ضبط کیے گئے جبکہ خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ای پی اے گجرات کی جانب سے کھاریاں میں اینٹی پلاسٹک پلیج مہم بھی منعقد کی گئی جس کے دوران 10 دکانوں کے مالکان نے ممنوعہ پولی تھین بیگز استعمال نہ کرنے کا تحریری عہد کیا۔مزید برآں سکولوں اور کمرشل پلازوں میں ویسٹ سیگریگیشن بینز کی تنصیب کے حوالے سے بھی اقدامات کیے گئے جس پر 2 نوٹسز جاری کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں