کمشنر نوید حیدر شیرازی کا رسول یونیورسٹی منڈی بہائوالدین کا دورہ
گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین (سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے رسول یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہا ئوالدین عدیل حیدر سمیت متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ نے یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی معیار، کام کی رفتار اور طلبہ کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے کمشنر کو منصوبے کی پیش رفت، مختلف تعمیراتی مراحل، معیارِ تعمیر، دستیاب و مجوزہ سہولیات، مقررہ ٹائم لائن اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔