گوجرانوالہ جمخانہ کے الیکشن کا شیڈول ، 15 فروری کو پو لنگ

گوجرانوالہ جمخانہ کے الیکشن کا شیڈول ، 15 فروری کو پو لنگ

اگلے روز کامیاب امیداوروں کا نو ٹیفکیشن ،17 فروری کو عہدیدار حلف اٹھائیں گے

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )گوجرانوالہ جمخانہ کے الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر و صدر جمخانہ گوجرانوالہ نوید احمد ریٹرننگ آفیسر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر طیب حیات کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق یکم فروری کو ووٹر لسٹ آویزاں کی جائے گی، 2 فروری کو انتخابی فارم جاری کئے جائیں گے ، 4 فروری کو کاغذات جمع کر انا ہوں گے ، 7 فروری کو جانچ پڑتال ہو گی اور امیدواروں کی لسٹ بھی آویزاں کر دی جائے گی، 9 فروری کو امیدوار اعتراضات جمع کر ا سکیں گے 10 فروری کو اعتراض سنے جائیں گے ، 12 فروری کو نامزدگی کاغذات واپس لئے جا سکیں گے ، 13 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی 15 فروری کو پولنگ ہو گی ،16 فروری کو کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ہو گا جبکہ 17 فروری کو نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا جائے گا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر طیب حیات نے بتایا کہ الیکشن میں سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن کیلئے 5 لاکھ اور ممبر بورڈ آف گورنرز کیلئے 3 لاکھ روپے فیس مقرر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں