منڈی بہا ئوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے اجلاس
منڈی بہاؤالدین(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی زیر صدارت منڈی بہا ئوالدین میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔۔۔
منصوبے کیلئے مختص زمین، پلاٹوں کی نیلامی، پی سی ون، نقشہ کی منظوری، بنیادی انفراسٹرکچر، بجلی، گیس، پانی اور سڑکوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے نہ صرف ضلع میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ مقامی سرمایہ کاروں کو سہولت میسر آئے گی اور ضلع کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔