صنعتی یونٹس میں نصب بوائلرز رجسٹریشن کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم

صنعتی یونٹس میں نصب بوائلرز  رجسٹریشن کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عوامی مفاد کے پیشِ نظر حکومتِ پنجاب نے صنعتی یونٹس میں نصب بوائلرز کی رجسٹریشن کی حیثیت اور حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کی جانچ پڑتال کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی قائم کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت اس سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے بوائلرز کی رجسٹریشن اور حفاظتی انتظامات سے متعلق کارکردگی اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں