پڑوپی آرائیاں سے لال پور تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

پڑوپی آرائیاں سے لال پور تک  سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)حکومتیں اورنمائندے بدلتے رہے مگر سیالکوٹ کے نواحی گاؤں پڑوپی آرائیاں سے لے کر لال پور روڈ کے حالات نہ بدل سکے، برسوں سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔۔۔

 شہریوں کو سفر کرنے اور جنازہ گاہ تک جانا محال ہو گیا، اہل علاقہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں لیکن سیالکوٹ کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پڑوپی آرائیاں کا یہ روڈ بارش ہونے پر تالاب کا منظر پیش کرتا ہے ،سکول جانیوالوں بچوں اور مسجد جانے والوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں ۔ اہل علاقہ نے مقامی ایم پی اے رانا عبدالستار خان سے سڑک کو تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں