بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے صدر اور سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے جنرل اجلاس میں افتخار احمد بٹ کو صدر،فیاض احمد فیضی سینئر نائب صدر اور سید ضمیر کاظمی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔۔۔
ہاؤس کے 90 فیصد اراکین نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر تینوں عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب کر لیا گیا۔پریس کلب کے دیگر عہدے داروں کا چنائہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ نو منتخب عہداروں کا کہنا تھا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے روایات کو برقرار رکھیں گے صحافیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے مظلوموں کی داد رسی کے لیے حکام تک آواز پہنچانے کا عزم جاری رہے گا۔