حافظ آباد :سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد کی جانب سے انسداد پو لیو مہم کا جائزہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار ) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز نے ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کر تے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر ظہیر احمد، ڈپٹی ڈی ایچ او پنڈی بھٹیاں ڈاکٹر سارہ اشرف نے مختلف دیہات گلی،محلوں ، بس اڈوں ، موٹر وے انٹر چینج اور ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کر تے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی اور بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔