حافظ آباد :یوم کشمیر کو ملی جو ش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم کشمیر کو ملی جو ش و جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
یوم کشمیر کی مناسبت سے سرکاری عمارتوں اور دیگر اہم مقامات پر کشمیری پرچم اور بینرز ، فلیکسز آویزاں کر د ئیے گئے ۔ یوم کشمیر کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے ،سیمینار او ر دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائیگا جبکہ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائینگے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ کی زیرصدارت یوم کشمیر کو ملی جو ش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ انکاکہنا تھا کہ یوم کشمیر 5فروری کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں مرکز ی تقریب منعقد کی جائیگی۔