منڈی بہا ئو الدین:پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپ سیل

منڈی بہا ئو الدین:پیمانہ کم  ہونے پر پٹرول پمپ سیل

منڈی بہا ئو الدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کی ہدایت پرڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا سعید نے مختلف پٹر ول پمپس کو اچانک چیک کیا۔۔۔

 چیکنگ کے دوران پیمانے میں گڑ بڑ کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں پر صادق پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا سعید کا کہنا تھا کہ صارفین کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، ناپ تول اور اوزان میں پیمائش پر گڑ بڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں