گوجرانوالہ ،گجرات ڈویژن میں 23 بازار لگانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ ،گجرات ڈویژن میں 23 بازار لگانے کا فیصلہ

رمضان میں عوام کو معیاری اشیا ضروریہ ارزاں نرخوں پر ملیں گی :افضل کھوکھر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایم ایم اے ملک افضل کھوکھر اور کمشنر گوجرانوالہ/گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ رمضان المبارک میں دونوں ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 23 سہولت بازار لگائے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے کمشنر دفتر میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے رمضان سہو لت بازاروں کے انعقاد، بہتری اور مؤثر نگرانی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود موجود تھے ۔چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ رمضان المبارک میں گوجرانوالہ میں 13 اور گجرات میں 10 سہولت بازار حکومت پنجاب کا فلاحی منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو معیاری اشیا ضروریہ ارزاں نرخوں پر فراہم کرنا ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سہولت بازاروں کے ذریعے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے اور عوامی ریلیف کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں