تتلے عالی:رمضان کی آ مد‘ اشیا خورونوش کی ذخیرہ اندزی

 تتلے عالی:رمضان کی آ مد‘ اشیا خورونوش کی ذخیرہ اندزی

گھی،چینی،بیسن،میدہ،کھجوریں،دالیں،خشک مصالحوں سے گودام بھر لئے

تتلے عالی(نامہ نگار )رمضان کی آمد پر ذخیرہ اندوزوں نے اشیا ضروریہ سے گودام بھر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک قریب آتے ہی تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دکانداروں نے زیادہ منافع کمانے کیلئے گھی، چینی،بیسن،میدہ،کھجو ریں، دالیں،خشک مصالحہ جات ودیگر اشیا ضروریہ کی گوداموں، دکانوں میں ذخیرہ اندوزی کرلی جو مقدس ایام میں شہریوں کو زیادہ منافع لے کر فروخت کریں گے ۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامہ سے مطالبہ کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں