کرکٹ لیگ کے فائنل میں صدر گجرات چیمبر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

 کرکٹ لیگ کے فائنل میں صدر گجرات  چیمبر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

گجرات (نامہ نگار )بارسلونا میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے صدر گجرات چیمبر احمد حسن کو کرکٹ لیگ کے فائنل میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔

 تقریب گجرات چیمبر کے کاروباری وفد کے سپین کے دورے کے دوران منعقد ہوئی جس کا مقصد پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارتی، صنعتی اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر عمران عباس ، عادل اشرف اور علی شان جمشید صدر گجرات چیمبر کے ہمراہ تھے ،پاکستان کے سپین میں قونصل جنرل مراد وزیر، مہر امانت اور بلال باسط وڑائچ بھی موجود تھے ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں