بسنت منانے کا اعلان مظلوم کشمیریوں کیساتھ بے وفائی :پیر دائود رضوی

بسنت منانے کا اعلان مظلوم کشمیریوں  کیساتھ بے وفائی :پیر دائود رضوی

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )جماعت رضائے مصطفیؐ پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر داؤد رضوی نے کہاہے۔

کہ پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کرکے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی آواز کو بو کاٹا کی آوازوں میں دبا دیا جو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بے وفائی اور بہت بڑی زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بسنت ایک ہندوآنہ تہوار ہے جس کو منانا مسلمانوں کیلئے کسی بھی طرح جائز نہیں اور پھر یہ خونی کھیل نہ جانے کتنی قیمتی جانوں کے ضیاع کا با عث بنے گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی دورنگی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں