علی پورچٹھہ:ڈرائیونگ ٹرائل اور لائسنس کا اجرا معطل

علی پورچٹھہ:ڈرائیونگ ٹرائل اور لائسنس کا اجرا معطل

ٹیسٹ لینے والے کمروں میں نصب کیمرے اور دیگر تکنیکی آلات خرابنئے کیمروں کی تنصیب دوبارہ کام شروع کر دیاجائے گا:پو لیس ذرائع

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ٹرائل کا عمل صرف دو دن بعد ہی روک دیا گیا جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ۔ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو دیگر بڑے شہروں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں انہیں ذہنی اذیت اور مالی نقصان کا سامنا ہے ۔ علی پورچٹھہ میں قائم ڈرائیونگ لائسنس سینٹر میں ٹرائل اور اجرا کا سلسلہ اچانک معطل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ لینے والے کمروں میں نصب کیمرے اور دیگر تکنیکی آلات خراب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عارضی طور پر لائسنس ٹرائل روکنا پڑا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او گوجرانوالہ کی جانب سے نئے کیمروں کی تنصیب کا کام جیسے ہی مکمل ہوگا، علی پورچٹھہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے ٹرائل اور اجرا کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیاجائے گا۔ شہریوں نے اچانک بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی عروج پر ہے اور دوسری جانب انہیں وزیرآباد، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں کے چکر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے سی ٹی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری پریشانی سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں