مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر قابلِ قبول نہیں:مقررین

مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر قابلِ قبول نہیں:مقررین

پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ کلمہ طیبہ پر مبنی ہے ، کبھی کمزور نہیں ہو سکتا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یکجہتی کشمیر پاکستان کے قومی تشخص اور نظریاتی اساس سے جڑا ہوا دن ہے ، آج دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی بھارت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور جبر کسی صورت قابلِ قبول نہیں، کشمیریوں پر ظلم و بربریت برپاہے پاکستان اپنے کشمیری عوام کے ساتھ ہر قسم کی اظہار یک جہتی رکھتاہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق دلوائے ۔ان خیالات کا اظہارصدر محمد جمیل چیمہ، سابق جنرل کونسلر عارف حسین چیمہ،ایم ایس سنٹرڈاکٹر آمنہ منیر،انچارج ارسلان عزیز،حاجی اکرم ورک،حاجی سخاوت چیمہ نے اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات ونفسیات پٹھانوالی میں کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، مسئلہ کشمیر ایک زندہ اور سلگتا ہوا بین الاقوامی تنازع ہے جس کا فوری، منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف کشمیری عوام بلکہ پورے خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کشمیریوں کا رشتہ کلمہ طیبہ پر مبنی ہے اور یہ رشتہ کسی بھی کمزور نہیں ہو سکتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں