پنجاب کالج فار ویمن گوجرانوالہ کاکشمیریوں سے اظہار یکجہتی

پنجاب کالج فار ویمن گوجرانوالہ کاکشمیریوں سے اظہار یکجہتی

طالبات کی جانب سے نغموں اور تقاریر سے کشمیر کی اہمیت اجاگر، شہدا کو خراج عقیدت

گوجرانولہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالج فار ویمن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے کشمیر ی نغمے اور تقاریر سے کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پنڈال میں موجود طالبات نے کشمیری لباس بھی زیب تن کر رکھے تھے ،کشمیر کے پرچم لہرا کر کشمیریوں سے تعلق کو نمایاں کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانولہ شہزاد رفیق نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر پرنسپل شہزادی عارف، انچارج STEP PREP پروگرام پروفیسر محمد شفیق اساتذہ اور طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

طالبات سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رفیق نے کہا کہ ہم اپنے ادارے میں تمام قومی تہوار بڑی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ سے مناتے ہیں مگر کشمیر ڈے کو اس لئے بھی قومی تہوار کے طور پر مناتے ہیں کہ یہ ہماری قوم کے نہ صرف مستقبل بلکہ زندگی اور موت کا مسئلہ بھی ہے کیونکہ سب دریا کشمیر سے نکلتے ہیں جو ہماری زمینوں کو سیراب کرتے ہیں اور یہ ہماری بقا کیلئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒنے بھی فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس لئے ہم کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں