تاجروں تنظیموں کا 8فروری کی ہڑتال سے اعلان لا تعلقی

تاجروں تنظیموں کا 8فروری کی ہڑتال سے اعلان لا تعلقی

مرکزی انجمن تاجراں غیر سیاسی پلیٹ فارم، کوئی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گا :رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )گوجرانوالہ کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے صدور اور عہدیداروں نے 8فروری کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ گوجرانوالہ میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر بابر کھرانہ نے مختلف بازاروں کے صدور کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تاجر متحد ہیں ،8فروری کو کوئی بھی تاجر ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گا، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی انجمن تاجراں غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے ،کسی سیاسی اور مذہبی جماعت کی کال پر ہڑتال نہیں کرتے ۔انجمن تاجران میں تمام سیاسی جماعت کے لوگ شامل ہیں لیکن یہ غیر سیاسی تنظیم ہے ۔

اس موقع پر کلاتھ بورڈ مارکیٹ کے صدر شیخ افضل جج، جنرل سیکرٹری ریٹیلر مارکیٹ ملک ذ والفقار بھٹو،مرکزی انجمن تاجراں امن کمیٹی کے چیئرمین میاں اکرام ،صدر سیٹلائٹ ٹائون مارکیٹ حمود الرحمن، پیپلز کالونی مارکیٹ کے صدر شیخ فرحان ،عاطف مسعود بٹ و دیگر مارکیٹوں کے صدور بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کا اپنا منشور ہے اسکے تحت وہ فیصلہ کرتے ہیں،8فروری کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے ، ریاست پاکستان اور جو بھی حکومت ہو تاجر اس کیساتھ ہیں،ہمیں پاکستان کی افواج، عوام اور امن عزیز ہے ، گوجرانوالہ میں ہڑتال کے حوالے سے غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے ، اگر کوئی تاجر ہڑتال کرتا ہے تو وہ انجمن تاجران کے منشور کی خلاف ورزی ہے ، انتظامیہ کو چاہیے کہ 8فروری کو تاجروں کو سکیورٹی فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں