گلی مسجد غوث اعظمؒ والی میں سیوریج بند ، پانی جمع
علاقہ مکین گھروں میں محبوس ،نمازیوں کے لئے مسجد جانا بھی محال ہوگیا
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے محلہ بہاولپورہ میں گلی مسجد غوث اعظمؒ والی میں سیوریج کی بندش سے پانی کھڑاہوگیا جس کی وجہ سے جہاں علاقہ مکین گھروں میں محبوس ہوکر رہ گئے وہاں نمازیوں کیلئے مسجد میں جانا بھی محال ہوگیا۔ علاقہ مکینوں نے گند ا پانی جمع ہونے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ستھراپنجاب کے بلند بانگ جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ مضافاتی علاقوں میں ناکام ہوتے جارہے ہیں اور اندرون شہرعلاقوں میں صفائی ستھرائی کا کوئی معقول انتظام نہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکے علاقہ میں کھڑے پانی کو فوری نکلواکر انکی پریشانی کا ازالہ کیا جائے ۔