کرپشن مقدمات کی تحقیقات ،میونسپل ملازمین غائب

کرپشن  مقدمات  کی  تحقیقات ،میونسپل  ملازمین  غائب

عوامی فلاح کے منصوبے اور کام رک گئے ‘تجاوزات کیخلاف آپریشن بند ‘فلٹریشن پلانٹس کی مرمت‘سٹریٹس لائٹس کی تبدیلی بھی معطل ‘غیر قانونی تعمیرات میں اضافہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمات کی اینٹی کرپشن میں چھان بین جاری ،افسر وں وملازمین کی اکثریت دفتر سے غائب رہنے لگی، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے اور کام رک گئے ، تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا ،تعمیروترقی کے منصوبے بھی متاثر ہونے لگے جبکہ فلٹریشن پلانٹس کی مرمت،سٹریٹس لائٹس کی تبدیلی ومرمت اور دیگرمعمولات کے کام کرنے سے بھی افسر وملازمین گریزاں ہیں ،غیرقانونی کمرشل بلڈنگز کی تعمیرات میں اضافہ ہوگیا اور بلڈنگ انسپکٹرز کے کارخاص اپنی پرائیویٹ ریکوری میں مصروف ہیں ،اینٹی کرپشن کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے سابق چیف آفیسر حیدرچٹھہ کی گرفتاری کے بعد کارپوریشن کا تمام ریکارڈ قبضہ میں تو لے لیا لیکن بڑے پیمانے پر بوگس بلوں کی ادائیگی کرنے میں ملوث کسی دوسرے آفیسر یا ملازم کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ، نئے چیف آفیسر نے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کا چارج لینے سے انکار کردیا تو ایم او آر کو عارضی چارج دے کر صرف معمول کی ڈاک نکالی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں