موترہ:چار افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
موترہ(نامہ نگار )چار افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی کی (گ)نے پولیس کودرخواست دی کہ ملزم شاہد عباس نے اس کو شادی کاجھانسہ دیکر پٹر ول پمپ پر بلوایا جہاں پر شاہد عباس’عمران اور دو نامعلوم جو ایک دوسرے کو شاہ صاحب کہہ کر پکار رہے تھے انہوں نے اجتماعی زیادتی کرڈالی اور اس کے بعد اغوا کر لیا اور وہاں پر بھی زیادتی کرنے کے بعد مکان میں بند کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شاہد عباس کو گرفتار کر لیا ۔