تتلے عالی:اراضی کے تنازع پر 4بچوں کا باپ قتل

تتلے عالی:اراضی کے تنازع پر 4بچوں کا باپ قتل

تتلے عالی، نو شہرہ ورکاں (نامہ نگار )جوگی والا میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے ڈیر ے میں داخل ہو کر نوجوان کو قتل کردیا۔

تتلے عالی کے نواحی گاؤں جوگی والا میں شعیب عرف مٹھو،طیب، طاہر،اکبر علی،فیض عرف جگو،طاہر ودو نامعلوم چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ڈیرے میں داخل ہوگئے ۔ 35سالہ قیصر نشان ورک بیٹی ارباب کے کیساتھ بیٹھا ہوا تھا، ملزموں نے بیٹی کو اٹھا کر سائیڈ پر کر دیا اور فائرنگ کر دی جس سے قیصر ورک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،ملزم ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، لاش کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا گیا ، مقتول 3بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ تھا۔پولیس نے مقتول کی والدہ نرگس بیگم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں