انتظامیہ و علما کا امن دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

 انتظامیہ و علما کا امن دشمنوں کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،

 جس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، عمائدینِ شہر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسیب راجہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعیم بشیر سمیت دیگر انتظامی و پولیس افسر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دینا تھا۔ شرکا نے اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ، شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔شرکا نے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف حکومت، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری آپریشنز کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف یکجا ہے ۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امن کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے باہمی اتحاد، اتفاق، بھائی چارے اور رواداری کی فضا کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں