قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوجائے :لیگی رہنما

قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوجائے :لیگی رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، شازیہ فرید، سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا،سابق صوبائی وزیر اقبال گجر، سابق ایم پی ایزپیر غلام فرید،

عبدالرؤف مغل، ایم پی اے عمران خالد بٹ، سابق ایم پی اے توفیق بٹ، سٹی نائب صدور معظم رؤف مغل اور جمشید ایوب بٹ نے اسلام آبادمیں دہشتگرد واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر کسی بھی صورت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوجائے ۔ ن لیگی ر ہنماؤں نے کہا کہ بزدلانہ کارروائی میں نہ صرف قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ اسکے ذریعے پورے ملک کے امن، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت کیخلاف کھلی جارحیت ہے اور ایسے عناصر کا کوئی دین ہے اور نہ ہی انکے پاس کوئی اخلاقی جوازہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں