راہوالی :نامعلوم افراد بجلی کی موٹریں ، 2فریزر، کمپریسر لے گئے

راہوالی :نامعلوم افراد بجلی کی  موٹریں ، 2فریزر، کمپریسر لے گئے

راہوالی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد بجلی کی موٹریں ، 2فریزر، کمپریسر، ہزاروں روپے چوری کرکے لے گئے ۔

شرقی راہوالی لمبانوالی روڈ کے سلمان اقبال وڑائچ کی حویلی سے ایک لاکھ 25ہزار روپے کے 2 فریزر ، 11 کمپریسر ۔ ڈی سی کالونی چناب بلاک کے احمد تاج کے گھر سے 50ہزار روپے ، وا ش روم کی ٹونٹیاں، گیس والے چولہے ۔ بدوکی گوسائیاں کے زمیندار افضال کی حویلی سے ہزاروں روپے کی ٹوکے والی اور پانی والی موٹریں اور عارف کے ڈیر ے سے بھی ٹوکے والی بجلی کی موٹر چوری ہو گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں