سمال انڈسٹریز اسٹیٹ گجرات کے بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ

سمال انڈسٹریز اسٹیٹ گجرات  کے بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ

گجرات (نامہ نگار )سمال انڈسٹریز اسٹیٹ گجرات کے بورڈ آف مینجمنٹ کی میٹنگ صدر رمیز ڈار کی صدارت میں مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی بہتری کے لئے فیصلے کئے گئے ۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر ملک اظہار احمد اعوان، نوید قمر، حاجی اعظم رحمانی،غیاث الدین پال، حاجی زاہد محمود، راجہ اعجازنے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں تجاوزات کرنیوالے فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کر د ئیے گئے ہیں تاکہ وہ تجاوزات جلد از جلد ختم کریں اور سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جائے ۔صدر رمیز ڈار نے اجلاس میں بتایا کہ 15فروری کے بعد سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کی اپنی مشینری بھی آئے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں