قرآن میں علوم ،حکمتیں انسانیت کی بھلائی کیلئے ہیں :مقررین

قرآن میں علوم ،حکمتیں انسانیت کی بھلائی کیلئے ہیں :مقررین

راہوالی(نامہ نگار)اﷲ اور اس کے رسول ؐ نے قرآن پڑھنے ،

پڑھانے اور اس پر عمل کرنے والے کیلئے خوشخبری دی ہے اﷲ نے اپنے رسولؐ کے ذریعے نازل کی جانے والی آفاقی کتاب میں دنیا و آخرت کے تمام علوم اور حکمتیں بتا کر انسانیت کی بھلائی اور آخرت سنوارنے کا دنیا میں عظیم درس دینے کیلئے نیک بندوں کو ذمہ داریاں سونپ دیں کہ وہ اﷲ اور اس کے رسول ؐکے پیغامن کو تاقیامت آنے والے انسانوں تک پہنچانے کیلئے درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی کے طالبعلم حافظ عظیم اصغر کے قرآن حفظ کرنے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مہتمم اعلیٰ پروفیسر شبیر حسین چشتی، قاری حسن عباس شیرازی، مدرس قاری شوکت علی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آقائے دوجہاں ؐکی حدیث مبارک ہے کہ قرآن پاک کو اپنے سینے میں محفوظ کرنے والا حافظ قرآن اپنے خاندان کے 70افراد کی بخشش کا وسیلہ بن جاتا ہے کیوں کہ اس کے سینے میں اﷲ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآ ن مجید محفوظ ہوجاتی ہے جو قرآن دنیا کیلئے راہ ہدایت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں