گجرات:رمضان المبارک میں خصوصی سکیو رٹی اقدامات کا فیصلہ
گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت منعقد ہوا، رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے علما کرام اور امن کمیٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہے ۔ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ پولیس رمضان المبارک میں متحرک رہے گی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔