اے ٹی آ ئی کا طلبہ یونین پر پابندی ختم ، فوری انتخابات کا مطالبہ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)انجمن طلبا اسلام پاکستان کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
طلبہ حقوق کی بحالی کیلئے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز طلبہ یونینز پر عائد پابندی ختم کر کے فوری انتخابات کر ائے جائیں۔اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت صوبائی حکومتیں عام انتخابات سے قبل یونین انتخابات کا شیڈول جاری کریں،ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم رائج کیا جائے ،جامعات کی سینڈیکیٹ میں طلبا نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے ۔ نیز اکیڈمک کونسل اور ڈسپلنری کمیٹیز میں بھی مناسب نمائندگی دی جائے ۔ہر سال جامعات کی فیسوں میں اضافے کے بجائے مستقل مناسب فیس مقرر کی جائے۔