وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بسنت منانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا:شازیہ فرید

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بسنت منانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا:شازیہ فرید

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بسنت فیسٹیول منانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔۔۔

 انکے فیصلے کی بدولت عوام کو 25 سال بعد تفریح کا موقع میسر آیا جبکہ حکومت کو ریونیو بھی اکٹھا ہوا یہ فیصلہ پنجاب کی ثقافت، خوشیوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں بسنت کے نام پر پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ سے اس تہوار کو متنازع بنا دیا گیا، تاہم وزیر اعلیٰ نے ذمہ دارانہ حکمتِ عملی اور مؤثر حفاظتی انتظامات کے ساتھ اس ثقافتی تہوار کو بحال کرنے کا فیصلہ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی خوشیوں اور روایات کی قدر کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں